سندھ میںنیب کے اختیارات ختم کرنیکا معاملہ چیف جسٹس ہائیکورٹ نے لارجر بنچ بنادیا

18 اگست 2017

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے صوبے میں نیب کے اختیارات ختم کرنیکے معاملے پر لارجر بنچ تشکیل دیدیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی سربراہی میں بنچ 22 اگست کو سماعت کریگا۔ لارجر بنچ میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس کے آغا شامل ہونگے۔