سیالکوٹ: ڈاکٹر فردوس عاشق کے2 بھائی تحریک انصاف چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل

18 اگست 2017

سیالکوٹ(نامہ نگار) سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق کے بھائیوں ملک اخلاق اعوان اور محمد مالک اعوان نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑ کر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی گوجرانوالہ ڈویژن کے جنرل سیکرٹری طاہر اختر اعوان کی قیادت میں پنجاب کے صدر قمر الزامان کائرہ سے انکی رہائش گاہ لالہ موسیٰ میں ملاقات کے دوران اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ یہ اعلان کیا۔ انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا‘پارٹی کے پر قسم کی جدوجہد میں بھر پور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی صدرس اعجاز احمد چیمہ اور جنرل سیکرٹری خواجہ اویس مشتاق ایڈووکیٹ اور دیگر پارٹی کارکنوں نے دونوں بھائیوں اور دیگر کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلا یا۔