سپریم کورٹ نے پی پی 4 گوجرخان میں ضمنی انتخاب روک دیا
اسلام آباد (صباح نیوز)سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 4 گوجرخان میں ضمنی انتخابات روکنے کا حکم دے دیاتاہم کیس کے حتمی فیصلے تک مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ شوکت عزیز بھٹی کی نااہلی برقرار رکھتے ہوئے عدالت نے ایچ ای سی کو شوکت عزیز بھٹی کے غیرملکی ڈپلومہ کی تصدیق کرنے کا حکم دیا ہے ،عدالت نے شوکت عزیز کو ہدایت کی ہے کہ ایچ ای سی کو اصل اسناد فراہم کریں، عدالت نے عام شہری کی درخواست پر کسی کامیاب امیدوار کو نااہل کرنے کے بارے میں الیکشن کمشن کے اختیارات پر معاونت کیلئے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیئے ہیں اورمقدمہ کی مزید سماعت اکتوبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی گئی ، یاد رہے کہ حلقہ پی پی 4 گجرخان میں ضمنی انتخابات 17 ستمبر کو ہونا تھے۔