رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 22 اگست کو کراچی میں ہوگا: چاند نظر آنے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

18 اگست 2017

کراچی (خصوصی رپورٹر) ذوالحج کا چاند دیکھنے کے سلسلے میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے دفتر واقع کراچی میں 29 ذیقعد بمطابق 22 اگست کو ہو گا۔ یہ اَمر قابل ذکر ہے کہ میٹ ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ اور ماہرین کے مطابق 22 اگست کو ذوالحج کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔