یوم آزادی پریڈ میں غلطی کرنے پر بھارتی فوجی انسٹرکٹر نے کیڈٹس کی چھترول کر دی

18 اگست 2017

موہالی (آئی این پی) بھارتی یوم آزادی پریڈ میں غلطی کرنے پر انسٹرکٹر نے این سی سی کیڈٹس کی چھترول کردی‘ انسٹرکٹر نے کیڈٹس کوا لٹا لٹا کر بیلٹ سے مارا۔ جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق یوم آزادی کی تقریب میں معمولی غلطی کرنے پر بھارتی کیڈٹس کو سزا کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ بھارت کے این سی سی کیڈٹس کی یوم آزادی پر پریڈ کے بعد چھتر پریڈ ہوئی۔ بھارت کے شہر موہالی میں انسٹرکٹر نے اپنے ہی کیڈٹس کی چھترول کردی۔ انسٹرکٹر نے یوم آزادی پریڈ میں غلطی کرنے پر الٹا لٹا کر بیلٹ سے مارا ۔ اس کی ویڈیو بھی منظر عام پرآگئی جس میں انسٹرکٹر کی جانب سے کیڈٹس کوا لٹا لٹا کر چھترول سے ان کی پٹائی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔