چوری‘ جمہوریت الگ الگ چیزیں‘ نوازشریف پکڑ میں آگئے‘ سیاست ختم ہوگئی: شیخ رشید
اسلام آباد (آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چوری اور جمہوریت الگ الگ چیزیں ہیں، نواز شریف اللہ کی پکڑ میں آ گئے ہیں، ان کی سیاست ختم ہو گئی ہے۔ آصف زرداری بدل گئے ہیں، اسی لئے راہیں جدا کر لی ہیں۔ وہ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اپنی آنکھوں کے سامنے بہت سارے لوگوں کا احتساب دیکھ رہا ہوں، چوری اور جمہوریت میں فرق ہے،جو کوئی چوری کرے گا اسے سزا ملنی چاہیے، نواز شریف نا اہل ہونے کے بعد نفسیاتی مریض بن گئے ہیں، ان کی دماغی حالت درست نہیں ہے، ضیاء الحق کی برسی کے حوالے سے سوال پر کہا کہ ضیاء الحق کے آمریت میں اپوزیشن کا جنرل سیکرٹری تھا۔