کاہنہ:لینڈ مافیا نے جعلی وارث بن کر 14 ایکڑ اراضی ہتھیا لی

18 اگست 2017

کاہنہ (نامہ نگار)لینڈ مافیا نے جعلی وارث بن کر 14ایکڑ رقبہ اپنے نام منتقل کروا لیا۔ مقامی انتظامیہ نے صوبائی محتسب اعلی کا حکم ہوا میں اُڑا دیا۔ کاہنہ پٹوار سرکل کے مختلف پٹواریوں نے جن میں ذوالفقار پٹواری،امداد پٹواری، اسلم پٹواری اور شوکت پٹواری نے ریکارڈ میں ردوبدل کرکے بھاری رشوت وصول کرکے14ایکڑ رقبہ لینڈ مافیا کے نام کر دیا جبکہ اصل وارث عرصہ 13سال سے ایک دفتر سے دوسرے دفتر میں اپنی جائیداد حاصل کرنے کے لیے دھکے کھا رہا ہے جبکہ عدالتوںسے اپنے حق میں فیصلہ کروانے کے باوجود اپنے اصل حق سے محروم ہے اصل وارث شہاب خاں ولد اشرف خاںنصیب آباد کاہنہ کا رہائشی ہے وہ اور اس کے بیٹے اپنے حق میں سول کورٹ نے ایکس پارٹی اور صوبائی محتسب اعلی سے کیس جیتنے کے بعد بھی اپنی زمین کا قبضہ لینے میں ناکام ہیں لینڈ مافیا ڈی سی آفس میں سیاسی اثرورسوخ استعمال کر رہی ہے اور ساتھ ساتھ وارثان کو قتل کرنے کی دھمکیاں بھی دے رہی ہے۔ شہاب خاں نے وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ مجھے تحفظ فراہم کیا جائے اور میری زمین مجھے دلوائی جائے۔