42گراں فروش گرفتار 22کو جیل بھیج دیا گیا

18 اگست 2017

لاہور(خبر نگار) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاﺅن کے دوران730مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی پر17دکانداروں کے چالان کیے جبکہ16,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،38افراد کے خلاف مختلف تھانوں میںمقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور 42فراد کو گرفتار کروایا گیا۔22افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔