شیخوپورہ: 2تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل

18 اگست 2017

فیروزوالا (نامہ نگار) ڈی پی او شیخوپورہ نے دو تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کر دیئے۔ انسپکٹر رانا محمداقبال کو ایس ایچ او فیروزوالا‘ سب انسپکٹر خالد محمود کو ایس ایچ او تھانہ نارنگ تعینات کر دیا۔ معطل ہونے والے تھانہ فیروزوالا انسپکٹر میاں لیاقت علی نے چارج چھوڑ دیا۔