سٹاک مارکیٹ: 1050 پوائنٹس کا شدید مندا‘ سرمایہ کاروں کے ایک کھرب 95 ارب ڈوب گئے

18 اگست 2017

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندے کا رجحان رہا، 100 انڈیکس 1050.90پوائنٹس کی کمی کے بعد 43136.06پوائنٹس پر بند ہوا،مارکیٹ سرمایہ میں ایک کھرب 95ارب 72 کروڑ14 لاکھ 89 ہزار574 روپے کی کمی ہوئی جبکہ خرید و فروخت میں بھی ایککروڑ99لاکھ83 ہزار930 حصص کی مندی رہی تاہم تجارتی حجم میں ایک ارب 48 کروڑ61 لاکھ82 ہزار223 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر367 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 43کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 314کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندا اور10کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر16کروڑ72لاکھ 65ہزار130 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم8ارب 83کروڑ95لاکھ 8ہزار202روپے رہا۔ مارکیٹ کیپٹل91کھرب 78ارب 54کروڑ89لاکھ 94ہزار907 روپے سے گھٹ کر 89کھرب 82ارب 82کروڑ 75لاکھ 5ہزار333 روپے ہوگیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 88کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،28کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی اورایک کمپنی کے حصص میں استحکام رہا جبکہ4کروڑ39لاکھ 70ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...