شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے پولیس کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی: عارف نوازخان

لاہور (سٹاف رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن(ر) عارف نوازخان نے کہا ہے کہ شہریوں کے جان ومال اور عزت کے تحفظ اور امن وامان کی فضا ء کو برقرار رکھنے کے لئے پنجاب پولیس نے پہلے بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔ پولیس نے شعبہ انویسٹی گیشن میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے جو کامیابیاں حاصل کی ہیں وہ قابل ستائش ہیں۔ اس موقع پر سی سی پی او لاہور کیپٹن(ر) محمد امین وینس نے آئی جی پنجاب کو پی آئی ٹی بی کے اشتراک سے شروع کیے گئے مختلف پراجیکٹس کے علاوہ سی آر او کے شعبے میں شروع کیے گئے جدید پراجیکٹس کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن‘ ایس پی سی آر او عمران یعقوب‘ ایس پی سی آئی اے طارق مستوئی اور انویسٹی گیشن کے تمام ڈویژنل ایس پیز بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عارف نواز خان نے کہا ہے کہ تمام بین الصوبائی پولیس چیک پوسٹوںپر آنے والی گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں اور افرادکی چیکنگ میں کوتاہی نہ برتی جائے بین الصوبائی چیک پوسٹوں اور دریائی چیک پوسٹوں کا عملہ، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر وسائل صرف چیک پوسٹوں کے لیے ہی استعمال میں لائے جائیں۔
ڈالر کی قدر بڑھ کر 118 روپے سے تجاوز کرگئی
مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ کر118روپے سے تجاوز ...
پنجاب میں ماتحت عدالتوں میں ججز کی کمی سے متعلق ازخود نوٹس: چیف جسٹس نے ...
پنجاب میں ماتحت عدالتوں میں ججز کی کمی سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرتے ...
عمران خواتین کے کٹہرے میں
کچھ خبریں پورا کالم ہوتی ہیں۔ سراج الحق نے کہا کہ تحریک انصاف کے بقول چیئرمین ...
ناموس رسالت، ختم نبوتؐ کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں ...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبراسلامی نظریاتی کونسل ...
ملکی سلامتی، استحکام کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے : شعیب ...
لاہور( خصوصی نامہ نگار)پاکستان کیخلاف ہونے والی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں ...
پنجاب پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی : یاسمین راشد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان تحر یک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد ...