تجارت سنت نبویؐ ہے‘ ہمیں ایمانداری اور محنت سے کاروبار کرنا چاہیے:عامر صدیق

18 اگست 2017

لاہور( پ ر )مرکزی آئرن مرچنٹ ایسو سی ایشن کے چیئرمین صدر مصری شاہ لوہا مارکیٹ چوہدری عامر صدیق ،سرپرست اعلیٰ مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ انجم محمود بٹ نے مصری شاہ میں گودام کا افتتاح کیا ،تقریب میں تاجروں مرکزی آئرن مرچنٹ ایسو سی ایشن کے عہدیداروں انعام الحق بٹ،شیخ محمد یوسف،بشیر کمبوہ،صدیاں بٹ،پرویز شاہ ،عاصم شفیع نے شرکت کی،چوہدری افتخار کی جانب سے دیئے گئے ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری عامر صدیق کہا کہ تجارت سنت نبوی ہے ہمیں ایمان داری اور محنت سے کاروبار کرنا چاہیے تاکہ ہمارا ملک ترقی خوشحالی کی جانب گامزن ہو سکے۔