بحریہ فائونٹین شوز کا ہر ویک اینڈ پر باقاعدہ آغاز،کراچی کی عوام میں جوش و خروش

18 اگست 2017

کراچی(پ ر)بحریہ ٹائون کراچی میں ہر ویک اینڈ پر بحریہ فائونٹین شوز کا باقائدہ آغاز کیا جا رہا ہے۔بحریہ ڈانسنگ فائونٹین کی شاندار پرفارمنس یومِ آزادی پر دکھائی گئی تھی اور اس شاندار پرفارمنس کے بعد بحریہ ٹائون اور گردو نواح کے لوگوں میںبحریہ ڈانسنگ فائونٹین بہت مقبول رہے ہیںاور پاکستان بھر سے لوگ اس کو دیکھنے کے لیے اکھٹے ہوئے۔بحریہ فائونٹین شوز ہر جمعہ اور ہفتہ،7pm سے 11pm تک فائونٹین کا ہر 30 منٹ کے بعد شو دکھایا جائے گا۔بحریہ فائونٹین کراچی کے ساتھ یہاں عالمی معیار کی دلچسپی اور تقریح کے مراکز جن میں بحریہ نائٹ سفاری ،تھیم پارک،حیات ریجنسی ہوٹل ،36 ہولPGA نائٹ لٹ گالف کورس ،دنیا کی تیسری بڑی جامع مسجد ،پاکستاب کا سب سے بڑا کرکٹ سٹیڈیم، گرین ویلی ہائپر مارکیٹ اور شاپنگ مالز شامل ہیںیہ تمام مراکز پاکستان کی سیاحتی اور تقریحی صنعت کی ترقی میں قابلِ قدر کردار ادا کریں گے۔