جدید انجن لوکوموٹیوز فلیٹ کا حصہ بن گئے‘ محکمہ کے کمائو پوت ہیں: وزیر ریلوے

18 اگست 2017

لاہور(سٹاف رپورٹر) امریکہ سے درآمد کردہ چار ہزار ہارس پاور کے جدید کمپیوٹرائز 55 لوکوموٹیوز پاکستان ریلویز کے لوکوموٹیوز فلیٹ کا حصہ بن گئے ہیں۔ وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے جدید انجنوں کے فلیٹ کا حصہ بننے پر چیف ایگزیکٹو آفیسرپاکستان ریلویز جاوید انور ، ایڈیشنل جنرل منیجر مکینیکل انصرباللہ ، انتظامیہ اورکارکنوں کومبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جدیدانجن پاکستان ریلوے کے کمائو پوت ہیں۔ جو بحالی اور جدت کی راہ پر گامزن پاکستان ریلویز کی آمدن میں اضافے کا باعث بنیں گے۔ اب دوسرے مرحلے میں بولان سیکشن میں پسنجر ٹرینوں کے لیے 20 خصوصی انجن درآمد کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہاڑی علاقوں میں ڈائنامکس بریکس کے حامل انجنوں کی درآمد اگلے برس کے آخر تک مکمل کرلی جائے گی۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...