پی ایچ اے میں متعدد افسروں کے تبادلے

18 اگست 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار)ڈی جی پی ایچ اے میاں شکیل احمد نے متعدد افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کردئیے جس کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر گلزار حسین زون ٹو سے زون 7تبادلہ، جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر تنویر احمد زون 7 سے زون ٹو، ڈپٹی ڈائریکٹر غلام مصطفی شاد کو زون 3سے زون5 جبکہ تقرری کے منتظر اسسٹنٹ ڈائریکٹر عامر فاروق کی خدمات ڈائریکٹر زون 3 کے سپرد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرخ اخلاق کا تبادلہ زون 3 سے 4ہے۔ گارڈن سپریٹنڈنٹ محمد اکرام کو زون ٹو سے ذون ون سینئر سپروائزر غلام حسین کا جلو بوٹینکل گارڈن سے زون فائیو میں تبادلہ۔سینئر سب انجینیر ز ظفع عباس ، فہیم احمد  اور ماجد علی کی خدمات ڈائریکٹر انجینئرنگ کے سپرد جبکہ فیلڈ سپروائزر سلیم شاہد کا کا تبادلہ زون6 سے ایک ، جبکہ پراجیکٹ ڈائریکٹر جلیل احمد خان کو مال روڈ پر دفتر الاٹ کردیا گیا، غلام مصطفی شاد کو ائیر پورٹ اور رنگ روڈ پیکجز ، جلو بوٹینیکل گارڈن کی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئیں، پراجیکٹ ڈائریکٹر فیروز پور روڈ زاہد اقبال کو نیشنل بنک پارک میں دفتر الاٹ کردیا گیا۔ دریں اثنا پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی (پی ایچ اے ) لاہور کے 443 ڈیلی ویجر ملازمین کو ریگولر کرنے کے احکامات جاری کر دیئے اس سلسلہ میں گزشتہ روز خصوصی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے میاں شکیل نے ملازمین کو کنفرمیشن لیٹرز دیئے۔30 جون 2016 تک پانچ سال مکمل کرنے والے 443 ڈیلی ویجر ملازمین کو ریگولر کیا گیا۔