ڈپٹی کمشنر سمیر سید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس

18 اگست 2017

لاہور (خبر نگار) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیرسید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں میڈیکل سٹوروں کے لیے بنائے گئے ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے میڈیکل سٹوروں کے 42کیسوں کا جائزہ لیا گیا۔ سمیرسید نے 21میڈیکل سٹوروں کے کیسوں کو عدالتوں میں ریفر جبکہ 11میڈیکل سٹوروں کے مالکان کو وارننگ جا ری کی۔5میڈیکل سٹوروں کے کیسوں کو ملتوی اور 5میڈیکل سٹوروں کی سیلنگ/ڈی سیلنگ کے احکامات جاری کیے گئے۔