ٹریفک قوانین کی پاسداری کیلئے شہریوں کو ایجوکیٹ کرنا ضروری ہے:رائے اعجاز

18 اگست 2017

لاہور (سٹاف رپورٹر)منظم ٹریفک، محفوظ سفر، حادثات کی روک تھام اور ٹریفک قوانین کی بالادستی قائم کرنے کیلئے شہریوں کواخلاقی طور پر ٹریفک قوانین کی پاسداری اور ان پر عمل پیرا ہونے پر آمادہ کیا جائے، مختلف تصویری خاکوں کی مدد سے ٹریفک ایجوکیشن دی جائے۔ ان خیالات کا اظہارچیف ٹریفک آفیسر رائے اعجاز نے سٹی ٹریفک پولیس کے روڈ سیفٹی یونٹ اور سیفٹی سکواڈ سے میٹنگ کے دوران کیا۔ علاوہ ازیں چیف ٹریفک آفیسر اعجاز نے ٹریفک سٹاف میں امدادی چیکس تقسیم کئے۔