زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی 20ارب ڈالر سے بھی نیچے آگئے

18 اگست 2017

کراچی(صباح نیوز)ملک کے زرِ مباردلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر سے بھی کم ہوگئے ہیں جبکہ شیڈول بینکوں کے ذخائر 2کروڑ 64 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 63 کروڑ ڈالر ہوگئے سٹیٹ بنک آف پاکستان کی طرف سے جاری کیے گئے ہیں اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 6 کروڑ 19 لاکھ ڈالر سے کم ہو کر 19 ارب 94 کروڑڈالر ہوگئے۔اسٹیٹ بینک کے ذخائر 8 کروڑ 83 لاکھ ڈالر کم ہوکر 14 ارب 31 کروڑ ڈالر ہوگئے جب کہ شیڈول بینکوں کے ذخائر 2کروڑ 64 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 63 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔