حکومت تجارتی ومعاشی سرگرمیوں کو متاثر کرنیوالے مسائل پر توجہ دے:محمداشرف‘ فاروق افتخار ودیگر

18 اگست 2017

لاہور (نیوز رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (فائونڈرز گروپ) کے سابق صدور محمداشرف‘ فاروق افتخار اور شیخ محمدآصف نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت تجارتی ومعاشی سرگرمیوں کو متاثر کرنے والے مسائل پر توجہ دے۔ ایماندار ی سے ٹیکس ادا کرنے والوں پر مزید بوجھ ڈالنے کی بجائے ٹیکس نیٹ کو بڑھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ (ایف بی آر) کی جانب سے سیلز ٹیکس آڈٹ کے نام پر تاجر برادری کے کاروباری یونٹس‘ دفاتر‘ دکانوں اور گوداموں پر چھاپے مارنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے جبکہ تاجروں اور صنعتکاروں پرٹیکسوں کا مزید بوجھ بڑھانے کی بجائے ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیا جائے۔