برآمدات بڑھانے کیلئے ریجنل ٹریڈ کو بڑھانے پر توجہ دینا ہوگی: شازیہ سلطان

18 اگست 2017

لاہور(نیوزرپورٹر) ویمن چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری لاہور ڈویژن کی صدر شازیہ سلیمان نے کہا ہے ایکسپورٹس بڑھانے کے لیے ریجنل ٹریڈ کو بڑھانے پر توجہ دینی ہوگی جس میں وزارت تجارت کو اپنا کردار ادا کر نا ہوگاجبکہ کاروباری خواتین کی بڑی تعداد اپنی تیار کر دہ اشیاء کو بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کی خواہاں ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا ۔