سابق سکواش چیمپئن قمر زمان کا 2018 ءکے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ

18 اگست 2017

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستانی سیاست میں ایک اور کھلاڑی کی انٹری، سکواش کے سابق ورلڈ چیمپئن اور کے پی سکواش فیڈریشن کے صدر قمر زمان نے 2018 کے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔ اس مقصد کیلئے وہ خیبر پی کے سکواش فیڈریشن کی صدارت سے مستعفی ہو گئے ہیں۔