ایک تصویر ایک کہانی

18 اگست 2017

محمد اکرم دیپالپور کا رہائشی ہے۔ موٹرسائیکل کے پیچھے دکان بنا رکھی ہے اکرم نے اپنی چھوٹی سی دکان میں برف کی مشین رکھی ہوئی ہے جس سے وہ برف کے گولے نئے انداز میں ڈسپوزیبل کپ میں فروخت کرتا ہے کچھ عرصہ قبل گولے کی قیمت پانچ روپے تک ہوتی تھی اب یہ پلاسٹک کے ڈسپوزل کپ میں 50 روپے تک فروخت ہو رہا ہے جبکہ مال روڈ اور ہال روڈ پر برف والا گولا فروخت کرنے والے سو روپے وصول کرتے ہیں عجیب بات ہے کہ کوئی بھی گاہک مہنگائی کی شکایت نہیں کرتا۔ اکرم کے چھ بھائی ہیں بادامی باغ میں کرایہ کے گھر رہتے ہیں۔ کوئی بھی مزدور ہے کوئی سیل مین سب اکٹھے رہتے ہیں۔( فوٹو عابد حسین )