ذہنی مریضوں منشیات کے عادی افراد کیلئے علاج گاہوں کے معیارات کا ڈھانچہ تیار کرلیا: ڈاکٹر اجمل خاں

18 اگست 2017

لاہور (نیوز رپورٹر)چیف آپریٹنگ آفیسر پی ایچ سی ڈاکٹر محمد جمل خان نے کہا ہے کہ ذہنی مریضوں اور منشیات کے عادی افراد کے علاج و بحالی کی علاج گاہوں کے معیارات کا ابتدائی ڈھانچہ تیار کرلیا ہے اور حتمی شکل دینے کیلئے ورکنگ تشکیل دے دیا ہے۔گزشتہ روز اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس منعقد کیا جس کی صدارت چیف آپریٹنگ آفیسر پی ایچ سی ڈاکٹر محمد جمل خان نے کی ڈائریکٹر کلینیکل گورننس ڈاکٹر مشتاق احمد نے اس شعبہ سے متعلق مروجہ قوانین کے حوالے سے بریفنگ دی اور معیارات کی ضرورت کو اجاگر کیا میٹنگ میں منظوری دی گئی کہ منشیات کے عادی اور ذہنی مریضوں کے علاج و بحالی کی علاج گاہ کو کوالیفائیڈ اور تجربہ کار افراد کو ان کی ذمہ داریاں مختص کرنا ہونگی۔