پاکستان آگہی پروگرام، سکولوں کے طلبہ اساتذہ کا دورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان و ایوان قائداعظم موبائل یونٹس کے مختلف تعلیمی اداروں میں لیکچر
لاہور(خصوصی رپورٹر) گورنمنٹ پاک ماڈل گرلز ہائی سکول‘ سلطانپورہ کی طالبات و اساتذہ نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان اور دی پرائم اےجوکےشن سکول‘ مےن بازار‘ ٹھوکر نےاز بےگ کے طلبااور اساتذہ¿ کرام نے اےوانِ قائداعظم جوہر ٹاﺅن کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے ارفع پبلک سکول‘ گھوڑے شاہ روڈ‘ گورنمنٹ بوائز کمپری ہنسو ہائر سےکنڈری سکول‘ گھوڑے شاہ روڈ‘ گورنمنٹ ہائی سکول‘ باﺅلی کےمپ‘لاہور کےنٹ کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘اےوانِ قائداعظم میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد381 تھی۔