صادق امین کی شقیں نکالنا آئین مسخ کرنے کے مترادف ہوگا: محمود الرشید

18 اگست 2017

لاہور (نامہ نگار خصوصی) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ آئین سے آرٹیکل 62-63 کا اخراج قبول نہیں صادق اور امین کی بنیادی شقوں کو نکالنا آئین کو مسخ کرنے کے مترادف ہے مسلم لیگ ن نے ملک کے متفقہ آئین سے چھیڑ خانی کی تو تحریک انصاف سڑکوں پر آئے گی قائد حزب اختلاف نے کہا کہ نواشزیف ملکی اداروں اور ریاستی دستور کیخلاف گھنا¶نا کھیل کھیل رہے ہیں جس سے جمہوریت ڈی ریل ہو سکتی ہے میاں محمود الرشید نے کہا کہ اسمبلی میں اکثریت کا ہرگز مطلب یہ نہیں کہ حکمران جب چاہیں اپنی پسند نا پسند کی بنیاد میں آئین کی بنیادی ڈھانچے کو ہی تبدیل کر دیں ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اس وقت آپسی اختلافات کا شکار اور واضح طور پر تقسیم شدہ پارٹی ہے پنجاب سمیت ملک بھر میں تحریک ا نصاف ہی وہ واحد جماعت ہے جس سے سٹیٹس کو کا نعرہ بلند کرکے ملک میں عدل و انصاف اور قانون کی حکمرانی کیلئے عملی جدوجہد کی اور عمران خان نے قوم کو صبح نو کو امید دلائی اور کرپشن کیخلاف متحد کیا۔