زبان سیکھنے کیلئے ترکی جانے کیلئے طلبہ، افسروں کے اعزاز میں تقریب

18 اگست 2017

لاہور(خصوصی رپورٹر) پنجاب حکومت کی جانب سے سکالرشپ پر ترکی زبان سیکھنے کیلئے ترکی جانے والے 25 طلبا و طالبات اور 5 افسروں نے ماڈل ٹاﺅن میں منعقد تقریب میں اپنا تعارف کرایا اور کہا کہ ہمارا انتخاب سوفیصد میرٹ پر ہوا ہے اور چناﺅ کا پورا عمل انتہائی شفاف تھا جس پر ہم وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے شکرگزار ہیں۔ طلبا و طالبات نے بتایا کہ ہم سے کسی نے رشوت مانگی نہ ہمیں کوئی سفارش کرانا پڑی۔ تمام عمل شفاف اور میرٹ پر مبنی تھا جس پر ہمیں خوشگوار حیرت ہوئی۔ جس پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ بدقسمتی سے 70 برس سے یہاں میرٹ سکہ رائج الوقت نہیں رہا، اب گزشتہ 9 برس سے پنجاب میں میرٹ کے کلچر کو پروان چڑھایا گیا ہے۔