جمعیت اہلحدیث پاکستان عالمی کے نام سے نئی جماعت کا قیام
لاہور (خصوصی نامہ نگار)مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کی قیادت سے نارض عہدیداروں نے مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان عالمی کے نام سے نئی جماعت بنالی، حافظ طارق محمود یزادنی کو چیف آرگنائز مقرر کردیا گیا جو کہ تین ماہ میں تنظیم سازی مکمل کریں گے اور شوریٰ اور مرکزی عہدیداروں کا اعلان کریں گے۔اس بات کا اعلان گذشتہ روز لاہور پریس کلب میں جماعت کے مرکزی رہنما ذاکرالرحمن صدیقی نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ حافظ محمد امیر محمدی مولانا منظور چنیوٹی،حافظ طارق محمود یزادنی بھی موجود تھے۔ عہدیداروں نے کہا مرکزی جمعیت اہلحدیث کو ذاتی مفادات کی خاطر ن لیگ کی ذیلی تنظیم بنا دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر مواصلات حافظ عبدالکریم مرکزی جمعیت کے ناظم ہونے کے باوجود (ن لیگ )ڈسڑکٹ ڈی جی خان کے صدر بھی ہیں ۔سینیٹرساجد میر مرکزی جمعیت کے امیر ہونے کے باوجود (ن لیگ )کا بنیادی رکنیت فارم پرُ کر کے سینیٹربنے ہوئے ہیں۔