اگست میں وفات پانےوالے 6 ممتاز کارکنان تحریک پاکستان کے ایصال ثواب کی تقریب

18 اگست 2017

لاہور(خصوصی رپورٹر) نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام اگست کے مہینے میں وفات پانے والے چھ ممتاز کارکنان تحریک پاکستان (گولڈ میڈلسٹس) نواب ذوالفقار علی خان ممدوٹ ، محمد شفیع ملک، حاجی اسد اللہ خان، بیگم امینہ غنی گھمن، بریگیڈیئر(ر)محمد شفیع خان اور خواجہ حبیب اللہ کے ایصال ثواب کے لیے محفل قرآن خوانی آج بعد نماز جمعہ ڈیڑھ بجے دوپہرزمان مسجد‘ ایوان کارکنان تحریک پاکستان‘ لاہور میں منعقدہو رہی ہے جبکہ ختم و دعا اڑھائی بجے دوپہر ہوگی۔ محفل قرآن خوانی کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔