پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن سے کوئی ڈائیلاگ نہیں ہو سکتا: مخدوم احمد محمود

18 اگست 2017

لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت واضح کر چکی ہے کہ موجودہ حالات میں مسلم لیگ ن سے کوئی ڈائیلاگ نہیں ہو سکتا۔ نواز شریف خود کو بچانا چاہتے ہیں لیکن ہمیں ان کے بچنے اور پکڑے جانے سے کوئی غرض نہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری میدان میں اتر چکے ہیں۔ جس سے پارٹی کی عوام میں مقبولیت کا اضافہ ہو گا۔ یہ بات انہوں نے پارٹی کی فیڈرل کونسل و منشور کمیٹی کے رکن عبدالقادر شاہین کی قیادت میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنماﺅں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

سید احمد محمود نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خاتمے کی باتیں اور دعوے کرنیوالوں کی سیاست ختم ہو چکی اب میدان پنجاب میں لگے گا۔