پنجاب حکومت نے متعدد افسروں کے تقرر تبادلے کے احکامات جاری کر دیے

18 اگست 2017

لاہور ( سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے ایک افسر کی خدمات وفاق کے سپرد کر دیں اور ایک افسر کا استعفیٰ قبول کر لیا۔ رافعہ سید ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ انڈسٹریز ، کامرس ، انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کی خدمات وزارت کامرس پاکستان اسلام آباد کے سپرد کر دی ہیں اور گریڈ 18 کے افسر فواد اکرم جو کہ ایس اینڈ جی اے ڈی میں تقرری کے منتظر تھے کا استعفیٰ 15 مئی 2017 سے منظور کر لیا ہے ۔ اس ضمن میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن حکومت پنجاب نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔