کامیاب زندگی کا راز قرآن و سنت کی پیروی میں مضمر ہے: علامہ ریاض شاہ

18 اگست 2017

لاہور (خصوسی نامہ نگار) جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ کامیاب زندگی کا راز قرآن و سنت کی پیروی میں پوشیدہ ہے۔ صراط مستقیم پر چلنا ہی دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے۔ سیرت رسول کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے۔ مسلمان علم و عمل کا راستہ اختیار کر کے اپنی عظمت رفتہ بحال کر سکتے ہیں۔وحدت امت کے بغیر عالمگیر غلبہ اسلام ممکن نہیں۔ امت مسلمہ کو آپس میں لڑا کر کمزور کیا جا رہا ہے۔