آئندہ الیکشن میں بھرپور کردار ادا کرینگے: اشرف آصف جلالی
لاہور (خصوسی نامہ نگار) تحریک لبیک یارسول اللہﷺ العالمی کی مرکزی شوری کا اجلاس تحریک کے عالمی سیکرٹریٹ مرکز صراظ مستقیم میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں دیگر ارکان کے لاوہ خصوصی طور پر میاںولید احمد شرقپوری،حضرت پیر سید نوید الحسن مشہدی و دیگر شرکت کی۔اجلاس کے بعد تحریک لبیک یارسول اللہ العالمی کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے میڈیا کو بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ فاضل ارکان شوری نے طویل غورو حوض کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے ۔ تحریک لبیک یارسول اللہ آئندہ الیکشن اور سیاست کا قبلہ درست کرنے کیلئے جاندار کردار ادا کرے گی۔ناموس مصطفی کی پاسبانی کیلئے نظام مصطفی کی حکمرانی ضروری ہے۔ اور نظام مصطفی کی حکمرانی کیلئے راسخ العقیدہ اور قرآن و سنت کے ماہرین ارکان کو منتخب کرا کر اسمبلی میں پہنچانا ضروری ہے۔انہوں نے کہا نواز شریف کی قومی اداروں کے خلاف مہم جوئی ملکی سا لمیت کیلئے شدید خطرہ ہے۔ ہم اتحاد اہل سنت کیلئے ہر دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔