ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی کا دفاع کیا جائےگا:پرویزملک

18 اگست 2017

لاہور(خصوصی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر پرویز ملک و جنرل سیکرری خواجہ عمران نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئین اور قانون کی حکمرانی کا دفاع کیا جائے گا۔ نظریات پر اگر سزائیں بھگتنی ہیں تو کوئی پچھتاوا نہیں، ہماری ملکی تاریخ قابل افسوس ہے،غلطیوں کی اصلاح کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ احتساب سب کا ہونا چاہئے، مسلم لیگ ن کو اقتدار کا لالچ نہیں‘ خوشی ہوگی کہ ملک کی درست سمت متعین ہو جائے، ملک کے اندر آئین و قانون کی پاسداری ہونی چاہئے، اگر میاں نواز شریف کا پیسہ ہی مطمع نظر ہوتا تو ایٹمی دھماکے کرتے وقت 5 ارب ڈالر کی پیشکش ہوئی تھی لیکن ایمان ڈگمگایا نہیں۔ میاں نوازشریف 18کروڑ عوام کے محبوب لیڈر ہیں، عوام کے دلوں پر حکومت کرنے والے کو نااہل کیسے کیا جا سکتا ہے، مسلم لیگ (ن) کی حکومتیں بہت بار مختلف طریقوں سے گرائی ہیں مگر عوام نے حکومتیں گرانے کے ان طریقوں کو مسترد کر دیا۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...