لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی صفائی آگاہی مہم

18 اگست 2017

لاہور (خبر نگار) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عیدالضحیٰ سے قبل سکول اور مارکیٹوں میں صفائی آگاہی مہم کا آغاز کردیا۔ آگاہی مہم کا انعقاد گورنمنٹ ہائی سکول شاہدرہ میں کیا گیا۔ سکول کے طلبہ میں جانوروں کی آلائیشیوںاور کو ڑا کرکٹ کوڑے دان میں ڈالنے پر آگاہی دی گئی۔

اس موقع پر ڈپٹی مینجر کمیونیکیشن عمیر خان نے بتایا کہ ایل ڈبلیو ایم سی شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی، ہر یونین کونسل میں صفائی کیمپ لگائے جائیں گے۔