پانامہ فیصلہ تازہ ہوا کا جھونکا، احتساب جاری رہنا چاہئے: ملی یکجہتی کونسل

18 اگست 2017

لاہور (خصوسی نامہ نگار)ملی یکجہتی کونسل پنجاب کا اہم اجلاس صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب وامیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدکی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں کونسل کے جنرل سیکرٹری سردار محمد خان لغاری ،پیر محفوظ مشہدی،پیر عثمانی نوری، مولانا جاوید قصوری،انور گوندل،سید عبد الوحید شاہ،علامہ سبطین سبزواری، سیدطاہر بخاری و دیگر شریک ہوئے۔ ملی یکجہتی کونسل کے اجلاس میں موجودہ ملکی صورتحال کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ ملی یکجہتی کونسل پنجاب کا یہ اجلاس ملک میں احتسابی عمل کے آغاز کا پُرجوش خیر مقدم کرتاہے۔سپریم کورٹ کا پانامالیکس پر حالیہ فیصلہ تازہ ہوا کے جھونکے کے مترادف ہے۔ملکی یکجہتی کونسل کا اجلاس اس عزم کااظہار کرتا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے ذریعے احتساب کے جس عمل کو جاری رہنا چاہئے۔یہ اجلاس حزب المجاہدین اور جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین کو امریکہ کی جانب سے دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرنے کی شدیدمذمت کرتاہے۔


a