ایرانی اپوزیشن لیڈر مہدی کروبی نے بھوک ہڑتال کر دی

18 اگست 2017

تہران(صباح نیوز+ اے ایف پی) ایران میں 6 سال سے نظر بند سابق صدارتی امیدوار مہدی کروبی نے بھوک ہڑتال کرتے ہوئے اپنے اوپر مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایران میں 79 سالہ علیل اپوزیشن رہنما مہدی کروبی فروری 2011 سے گھر میں نظر بند ہیں۔