افغان صدر کا آبی ذخائر کے منصوبوں کی نگران انتظامیہ پر اظہار اعتماد

18 اگست 2017

کابل (نیٹ نیوز) ہمسایہ ممالک کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی نے آبی ذخائر کے منصوبوں کی انتظامیہ اور ڈیمز کے معاملات دیکھنے والی اتھارٹیز کے عہدیداروں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ نئے ہائر ایجوکیشن کے سال کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ نوجوان غربت، عدم مساوات اور تشدد کے خاتمے کے لیے کوششیں کریں۔ قبل ازیں ایرانی صدر روحانی نے افغانستان میں ڈیموں کی تعمیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا ہم اس پر خاموش نہیں رہ سکتے۔