وینزویلا کی جیل میں تصادم‘ 37 قیدی ہلاک ہو گئے
کراکس (اے ایف پی) وینزویلا کی جنوبی ریاست ایمازونز میں جیل میں ہنگاموں کے سبب 37 قیدی مارے اور بیسیوں زخمی ہو گئے۔ پراسیکیوٹر آفس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا جھڑپیں کئی گھنٹے جاری رہیں۔ گورنر لبریو نے بھی مرنے والوں کی تعداد 35 بتائی ہے۔ ایک قیدی کارلوس کی بیوہ نے کہا یہ بدترین فساد ہے جو ہوا ہے۔ یہاں قیدیوں کو صرف 48 گھنٹے رکھنے کی اجازت ہے۔ لیکن بعض تو اس جیل میں برسوں سے قید ہیں۔ 105 قیدی موجود ہیں۔