اداکارہ رائمہ خان کو فالج کا حملہ‘ ہسپتال داخل

18 اگست 2017

لاہور(کلچرل رپورٹر) سٹیج اداکارہ رائمہ خان کوفالج کے حملے کے باعث نجی ہسپتال داخل کرادیاگیا۔ وہ سٹیج ڈرامہ کررہی تھیں کہ انہیں اچانک اٹیک ہوا‘ پروڈیوسر چنگیز اعوان اور دیگر فنکارو ں نے انہیں فوری طورپر ہسپتال پہنچایا۔فالج سے ان کی بائیں سائیڈ متاثر ہوئی ہے ۔ اداکارہ پر فالج کے اٹیک کی خبر ملتے ہی ہسپتال میں فنکاروں کا تانتا بندھ گیا۔ انہوںنے اداکارہ کی عیادت کی ۔بتایاگیاہے کہ انکی طبیعت پہلے سے کافی بہترہے اور ان کے ہاتھ پاﺅںہلناشروع ہوگئے ہیں۔ توقع ہے کہ انہیں آج ہسپتال سے گھرشفٹ کردیا جائے گا ۔یہ بھی معلوم ہواہے کہ اداکارہ کوچندروزقبل نامعلوم افرادکی طرف سے دھمکیاں مل رہی تھی جس کے باعث وہ شدید پریشانی کا شکار تھیں اور انہوں نے گلبرگ تھانہ میں نامعلوم افرادکے خلاف درخواست بھی درج کرائی تھی ۔ اداکارہ نے اپنے مداحوں سے صحت یابی کی دعاکےلئے اپیل کی ہے ۔