شمالی کوریا نے حملہ کیا تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے: امریکی وزیر دفاع

18 اگست 2017

نیویارک (صباح نیوز+ اے ایف پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوگوٹرس نے کہا ہے شمالی کوریا با مقصد اور حقیقی مذاکرات کا راستہ اختیار کرے، ادھر امریکی صدر ٹرمپ نے گورم پر حملہ نہ کرنے کے شمالی کورین رہنما کم جونگ ان کی تعریت کی ہے۔ بیان میں کہا اگر پیانک یانگ حملہ کرتے تو اسکے بھیانک نتائج نکلتے۔ جبکہ جنوبی کورین صدر مون جوئے ان نے کہا کورین خطے میں جنگ نہیں ہوگی۔ میں جنگ کو ہر قیمت پر روکوں گا۔ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے اگر شمالی کوریا نے حملہ کیا تو اسے سنگین فوجی نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ کسی بھی خطرے کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔