چندی گڑھ: چچا کی کئی بار زیادتی کا شکار ہونیوالی 10 سالہ بچی ماں بن گئی
چندی گڑھ (بی بی سی) جنسی زیادتی کی شکار ہوئی ایک 10 سالہ بچی نے انڈین پنجاب کے دارالحکومت چندی گڑھ میں بچی کو جنم دیا ہے۔ چندی گڑھ کے سرکاری ہسپتال میں پیدا ہوئی نوزائیدہ کا وزن ڈھائی کلو ہے۔ ہسپتال کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ماں اور بچی دونوں صحت مند ہیں۔