نواز شریف اداروں کی بنیادوں کو ہلانے کی کوشش کررہے ہیں:چوہدری حسین الٰہی
بارسلونا(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چوہدری حسین الٰہی نے بارسلونا میں اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں کہا کہ نوازشریف کو ملک کی سب سے بڑی عدالت نے کہا کہ وہ صادق و امین نہیں اور انہوں نے پوری قوم سے جھوٹ بولا ہے، پہلے نوازشریف نے کہا کہ سپریم کورٹ کا ہر فیصلہ تسلیم کریں گے مگراب وہ پاکستان کے اداروں کی بنیادوں کو ہلانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ چوہدری عبدالغفار مرہانہ نے کہا کہ چوہدری بردران کی سپین میں مقیم کمیونٹی کیلئے بے پایاں خدمات ہیں۔