کویت: دہشتگردی کا نشانہ بننے والے علماولیدالعلی، فہدالحسینی سپرد خاک
کویت سٹی (عبدالشکورابی حسن سے) کویت کے معروف عالم دیں جامع مسجد الکبیر کے خطیب وامام شیخ ڈاکٹر ولید العلی اور فہد الحسینی کو قبرستان صلیبیہ آلخات میں سپردخاک کر دیاگیا۔نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ انہیں مغربی افریقی ملک برکینا فاسو میں ترکی کے ہوٹل میں اس وقت دہشت گردی کا نشانہ بنایا جب وہ وہاں مقامی علماء کو درس دے رہے تھے۔ ہر آنکھ اشک بار تھی۔