سی پیک، گوادر پورٹ منصوبوں میں سرمایہ کاری چاہتے ہیں: سعودی سفیر

18 اگست 2017

لاہور( این این آئی)کستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید احمد المالکی نے کہا ہے کہ ان کا ملک چین پاکستان اقتصادی راہداری اورگوادر پورٹ منصوبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔سرکاری ریڈیو کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک عظیم منصوبہ ہے جس سے سرمایہ کاری کے کئی مواقع پیدا ہوں گے۔ پاکستان اور سعودی عرب دفاعی، اقتصادی اور دیگر شعبوں میں تعاون کررہے ہیں اور مستقبل میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔انہوں نے زور دیا کہ امت مسلمہ کو در پیش مسائل پر قابو پانے کے لئے متحد ہونا چاہیے۔