ٹھٹھہ‘ ایبٹ آباد: وین اور بس میں تصادم‘ کیری ڈبہ کو حادثہ‘ 7 افراد جاں بحق، 20 زخمی

18 اگست 2017

ٹھٹہ/ایبٹ آباد (نامہ نگار+صباح نیوز) قومی شاہراہ پر گجو کے مقام پر مسافر وین اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق12 زخمی ہو گئے ہیں زخمیوں میں 5 افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔ پولیس کے مطابق کراچی سے بدین جانے والی مسافر وین جگو کے مقام پر کھڑی بس سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔5 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ دریں اثناء نتھیا گلی سے ایبٹ آباد آنیوالا کیری ڈبہ بکتو کے قریب بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں ہی خاندان کے دو افراد جاں بحق اور 6خواتین اور دو بچوں سمیت 8افراد زخمی ہوگئے ۔ جاں بحق ہونیوالوں میں سعیدہ بی بی زوجہ ظفر اور اس کا بیٹا فہیم شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں چھ سالہ ارباز، گیارہ سالہ عضات، رخسانہ بی بی اور دیگر خواتین شامل ہیں لاشوں اور زخمیوں کو ایبٹ آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ حادثے کا شکار ہونیوالے افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ آپریشن میں ریسکیو 1122 کی 3 ایمبولینس اور 1 ریکوری وہیکل اور ساتھ میں 8 ریسکیو اہلکارو ں نے بھی حصہ لیا۔