نوازشریف مکافات عمل کا شکار‘ بلاول بچہ‘ سیاست سے نابلد‘ مانسہرہ جلسہ میں روہی نہ پڑے : عمران

مانسہرہ (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خوشی ہے کہ تیس سال بعد نواز شریف کو نیا پاکستان بنانے کا خیال آگیا، بلاول سیاست میں نابلد اور بچہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مانسہرہ میں پارٹی ورکرز سے گفتگو میں کیا۔ عمران خان نے کہا ماڈل ٹاﺅن کے بے گناہوں کا خون شریف برادران کے گلے کا پھندہ بن جائے گا جنہوں نے تین برسوں سے اس سانحے کی رپورٹ دبائی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا تین بار وزیراعظم رہنے کے باوجود نواز شریف کو نیا پاکستان بنانے کی توفیق نہیں ہوئی تو اب یہ کیسے مان گئے مگر پھر خوشی ہوئی کہ آخر کار ان کو ہمارا نیا پاکستان پسند آگیا کیونکہ نواز شریف نے اداروں کے ساتھ ساتھ ملک کی معیشت کو بھی تباہ و برباد کردیا۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اب نئے پاکستان کی بات کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا بلاول پہلے اپنے والد کی کرپشن کا حساب مانگے۔ بلاول بچہ ہے اور سیاست میں نابلد بھی ڈر ہے کہیں مانسہرہ کے جلسہ میں رو ہی نہ پڑے ۔
عمران
تین یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں نے استعفے سپریم کورٹ میں پیش کر دئیے
تین یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں نے استعفے سپریم کورٹ میں پیش کر دئیے ...
قریبی دوست ہی پیٹھ پیچھے چھرا گھونپ رہے ہیں،امریکی پادری کی رہائی فتح ...
ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے ہمارے اتحادی ہی ہماری پیٹھ پیچھے چھڑا گھونپ ...
سوئمنگ پول میں بن بلایا مہمان گھر والوں کے ہوش اڑ گئے
فلوریڈا (نیٹ نیوز)گولف کورس ہوں یا رہائشی گھر، سڑکیں ہو ں یا پارکنگ لوٹ، ...
نواز شریف مکافات عمل کا شکار ہوئے: نصیر احمد
لاہور(خبر نگار) پاکستان پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہو ر کے رہنماء نصیر ...
پولیس نے روہی نالے کے قریب کھڑی مشکوک کار قبضہ میں لے لی
لاہور (نامہ نگار)ہیئر پولیس نے روہی نالے کے قریب کھڑی سفید رنگ کی کار قبضہ میں ...
سیاسی قتل اور مکافات عمل
18مارچ 1978 کو لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مولوی مشتاق حسین نے وزیراعظم پاکستان ...