;;نثار پارٹی کے اندر کوئی گروپ بنائیں گے نہ کہیں اور جائیں گے‘ ذرائع

18 اگست 2017

اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان مسلم لیگ (ن) کے اندر کوئی گروپ بنا رہے ہیں اور نہ ہی وہ پارٹی قیادت سے نالاں ہو کہےں اور جا رہے ہیں۔ چوہدری نثار علی خان سردار یعقوب ناصر کو قائم مقام صدر بنانے پر ناراض نہےں بلکہ ان کو جس طریقہ کار سے قائم مقام صدر بناےا گےا ہے اس پر تنقید کی ہے حالانکہ گذشتہ روز انہوں نے خود سردار ےعقوب ناصر کو فون کر کے مبارک باد دی ۔ چوہدری نثار علی خان اس بات پر شاکی ہیں کہ انہیں 32 سال بعد بھی اس بات کا ثبوت دینا ہوگا کہ وہ نوازشریف کے وفادار ہیں چوہدری نثار علی خان کے گرد ارکان قومی اسمبلی اکٹھے تو ہوتے ہیں لیکن سب ارکان ان کو یہی مشورہ دیتے رہیں کہ وہ موجودہ بحران سے نکلنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔
نثار/ گروپ