وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے خلاف نااہلی کا ریفرنس دائر

18 اگست 2017

مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے خلاف نااہلی کا ریفرنس دائر کر دیا گیا ریفرنس آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چودھری یاسین نے جمع کرایا جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ راجہ فاروق حیدر نے الحاق پاکستان سے انحراف کیا راجہ فاروق حیدر نے پریس کانفرنس میں الحاق پاکستان سے متصادم بات کی۔ ریفرنس میں مطالبہ کیا گیا کہ راجہ فاروق حیدر کو اسمبلی کی رکنیت سے نااہل کیا جائے‘ ان کے بیانات سے لاکھوں کشمیریوں کی دل آزاری ہوئی ہے سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ نااہلی ریفرنس موصول ہو گیا جائرہ لے کر کارروائی کی جائیگی۔
ریفرنس