;;میاں صاحب اپنی عقلمندی کی وجہ سے یہ دن دیکھ رہے ہیں: خورشید شاہ

18 اگست 2017

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ میاں صاحب اپنی عقلمندی کی وجہ سے یہ دن دیکھ رہے ہیں۔ نظرثانی پٹیشن وہی جج سنیں گے جو پہلے بینچ میں تھے۔ ان ججوں نے تو پہلے بھی وقت دیا تھا۔ میاں صاحب کہتے ہیں میں نے تنخواہ نہیں لی۔ ان کے اکاﺅنٹ میں جو پیسے منتقل ہوئے ہیں ان کا حساب کون لے گا۔