مقبوضہ کشمیر میں آپریشن‘ مزید 2 نوجوان شہید‘ مظالم کیخلاف مظاہرے‘ ہڑتال

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران جمعرات کو ضلع بانڈی پورہ میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ فوجیوںنے ان نوجوانوں کو ضلع کے علاقے گریز میں بیم نالہ کے قریب ایک آپریشن کے دوران شہید کیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں نوجوان کی شہادت کیخلاف زبردست مظاہرے کئے گئے اور ہڑتال کی گئی۔ نوجوان ایوب کو گزشتہ روز پلوامہ میں شہید کیا گیا تھا۔ جنوبی کشمیر کے قصبے ترال میں قابض فوج نے گزشتہ ہفتے ہونے والی جھڑپ کے بعد علاقے میں گشت کاعمل تیز کر دیا ہے۔ اس دوران کئی مقامات پرچھاپے بھی مارے گئے اور نہر کھاسی پورہ،پانزو،امیر آباد،وغیرہ سمیت متعدددیہات کا محاصرہ کیا گیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ دوسری جانب ضلع سانبا میں جموں پٹھانکوٹ شاہراہ پرمسافربس الٹنے سے تین طالب علموں سمیت پانچ افراد ہلاک اور 31 زخمی ہوگئے۔ علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ اور بھارت نواز جماعت نیشنل کانفرنس کے قائم مقام صدر عمر عبداللہ کے اس بیان پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ حریت رہنمائوں کو آرٹیکل35 اے کے معاملے پر مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مشترکہ حریت قیادت نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی حکومت کی طرف سے آرٹیکل 35A میں کسی قسم کی چھیڑ چھاڑ یا اسے ختم کئے جانے کا اقدام کشمیریوں کے لئے انتہائی فکر مندی کا باعث ہے کیونکہ اس سے جموںوکشمیر کی مسلم اکثریتی شناخت کو سخت نقصان پہنچنے کا شدید احتمال ہے۔
ساڑھے 6 فٹ لمبے بالوں والی بھارتی لڑکی
نئی دہلی (نیٹ نیوز)بھارتی لڑکی کی ساڑھے6فٹ لمبی زلفوں نے دیکھنے والوں کو دنگ ...
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے نگراں وزیراعظم کا نام فائنل کرلیا
پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ( ن )نے نگراں وزیر اعظم کا نام فائنل کرلیا، نام کا ...
بدعات کے باعث جبل نور کی زیارت عمرہ وحج پیکج سے نکالنے کا حکم جاری
سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے مملکت میں عمرہ اداروں وکمپنیوں کو ہدایت کی ہے ...
یوم یکجہتی کشمیر : بھارتی مظالم کیخلاف زبردست مظاہرے‘ مقبوضہ وادی میں ...
لاہور+ اسلام آباد (ایجنسیاں+ نامہ نگاران+خبرنگار+ خصوصی نامہ نگار+ وقائع نگار ...
مقبوضہ کشمیر: مزید 2 نوجوان شہید‘ زبردست مظاہرے‘ ہڑتال‘ جھڑپوں میں ...
سرینگر (آن لائن+ کے پی آئی+ اے این این) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی ...
مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید نوجوان سپرد خاک، ہڑتال، ...
سرینگر(اے این این ) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید نوجوان سپرد ...